2 روزہ انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس اسلام آباد میں شروع
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے۔
فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ غیر ملکی مندوبین اور پارلیمنٹیرینز شریک ہیں۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی، میاں محمد اسلم، لیاقت بلوچ مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں سینئیر سیاستدان، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفراء، مندوبین شریک ہیں، جبکہ راجہ ظفر الحق، مشاہد حسین سید کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
ڈائریکٹر فارن افیئرز جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی
ڈائریکٹر فارن افیئرز جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب فلسطین کاز کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
آصف لقمان نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی گئی، امریکہ سمیت عالمی قوتیں اسرائیل کو سپورٹ کر رہی ہیں، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں ایکشن پلان پر مشاورت کی جائے گی کانفرنس میں 15 ممالک کے 40 مندوبین شرکت کر رہے ہیں، مشترکہ پلان آف ایکشن کے لیے مندوبین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو انصاف کی فراہمی تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
راجہ ظفر الحق
راجہ ظفر الحق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے، کوئی قانون نہیں ہے، 61 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے، غزہ میں کوئی عمارت، کوئی اسپتال سلامت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کیا ارادہ رکھتے ہیں، اقوام عالم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ فلسطین کی حمایت نہ کریں، اس کانفرنس کے نتیجہ میں کوئی پلان آف ایکشن سامنے آنا چاہیے، سعودی عرب، مصر اور اردن پر فلسطینیوں کو اپنے ملک میں بسانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
راجہ ظفر الحق نے یہ بھی کہا کہ کئی یوری ممالک اور آسٹریلیا نے اس نا انصافی پر مبنی اسکیم کو مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
