
کراچی میں نویں کثیر القومی بحری مشق “امن 2025” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مشق کا افتتاح شریک ممالک کے جھنڈے بیک وقت لہرا کر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افتتاحی تقریب میں شریک ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت، مبصرین، سفارت کاروں اور پاکستان کی مسلح افواج کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن مشقوں کے باقاعدہ انعقاد کا خطے میں محفوظ اور سازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کلیدی اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ امن مشقیں خطے میں استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اہم ہیں اور ان کا انعقاد عالمی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
نویں کثیر القومی بحری مشق “امن 2025” 7 فروری سے 11 فروری تک جاری رہے گی، جس میں تقریباً 60 ممالک کے بحری اور ہوائی جہاز، اسپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مشق تمام شریک ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News