Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کے لاہور جلسے اور لانگ مارچ کے حوالے سے سخت ردعمل سامنے آ گیا

Now Reading:

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کے لاہور جلسے اور لانگ مارچ کے حوالے سے سخت ردعمل سامنے آ گیا
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پوسٹ پر پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت طلب کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں جلسہ کرنے کی درخواست ایک ایسی کوشش کا حصہ ہے جو پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کی سازش ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ ہونے جا رہا ہے اور پی ٹی آئی کا جلسہ اس وقت کرکٹ کے مقابلوں کو متاثر کرنے کی نیت سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک وطن دشمن کوشش ہے جس کا مقصد پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی جیسے اہم ایونٹس کو سیاست کی نذر کرنا ہے۔

Advertisement

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی ہے، جو کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کے دوران ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے سیاسی مفادات کے لئے اس قدر نیچے گر سکتا ہے جس کا تصور بھی اس کے سپورٹرز نہیں کر سکتے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات پاکستان کی کرکٹ کی ساکھ کو متاثر کرنے اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے کی جا رہی ہیں، جو کہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قوم کے مفادات کے خلاف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر