
ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے، فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان نے یومِ کشمیر کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کشمیر کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھائے گی اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل ایم کیو ایم پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پارٹی اس مسئلے کے حل کے لیے گہری فکر مند ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی تب مکمل ہوگی جب جموں و کشمیر کے عوام بھی آزادی کا سورج دیکھیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ آج سلامتی کونسل کی تشکیل کو 76 سال ہو چکے ہیں، لیکن اس دوران کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی ادارے نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News