
منشیات کا نیٹ ورک کیسے کام کرتا ہے؟ ساجد حسن کے بیٹے نے بتادیا
کراچی: اداکار ساجد حسن کے ساحر حسن نے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کا نیٹ ورک چلانے کی کہانی پولیس کو بتادی۔
ساحر حسن نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ کالج و یونیورسٹی کے لڑکے و لڑکیاں آن لائن موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آرڈر کرتے ہیں جب کہ آرڈر کرنے والوں کو ایک مخصوص مقام پر ڈیلیوری دی جاتی ہے۔
ملزم نے بیان میں مزید بتایا کہ کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ سے دوستی کرکے انہیں ویڈ کے استعمال کی عادت میں مبتلا کیا جاتا ہے، ابتداء میں ایک یونیورسٹی یا کالج میں چند ایک خریدار ہوتے ہیں جب کہ چند ماہ میں بعد ہی ویٹ کے خریدداروں کا سرکل بڑھتا چلا جاتا ہے۔
ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق اس شہر میں دو بڑے گروپس ویٹ کا کاروبار کر رہے ہیں، ایک گروپ کیلیفورنیا سے غیر قانونی طریقے سے ویٹ منگواتا ہے جب کہ دوسرا گروپ ایرانی ویڈ فروخت کرتا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم ساحر نے دو سال میں 24 کروڑ منشیات سے کمائے، ملزم ساحر حسن کا مصطفی عامر قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں وہ ڈرگ ڈیلر ہے۔
شعیب میمن نے بتایا کہ ملزم ساحر آٹھ سال کی عمر سے نشہ کر رہا ہے جس کے موبائل فون سے کچھ ایسی ویڈیوز ملی ہیں جس میں وہ گھر میں منشیات اگانے کے پودے لگا رہا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اداکار ساجد حسن کے مینجر سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اس وقت ویڈ استعمال کرنے والوں کو منشیات آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔
شعیب میممن نے مزید بتایا کہ ویڈ فروخت کرنے والے 15 کردار ہیں جو منظر سے غائب ہوچکے ہیں تاہم ویڈ فروخت کرنے والا کوئی شخص ملک سے باہر نہیں گیا اور پولیس ایرانی گروپ کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News