Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن کی حلف برداری، احسن اقبال کا خطاب

Now Reading:

آل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن کی حلف برداری، احسن اقبال کا خطاب

آِل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے سخت فیصلے کیے، جس کی بدولت ملک کو معاشی استحکام ملا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تعلیم پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

احسن اقبال نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بالادستی صرف علم اور ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق اور تعلیم کے ذریعے ہی ہم دنیا میں باوقار مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو ٹیکنومعیشت میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے، اور ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، اور “اڑان پاکستان” منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب کے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تحقیق کی روایت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے اور جامعات کو مستقبل کی ترقی کی بنیاد بنانا ہے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ترقی کے نئے افق کو چھو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر