Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیکب آباد ، لاڑکانہ کا ڈومیسائل رکھنے والوں کو کراچی کے کوٹے پر نوکریاں اور داخلے مل رہے ہیں، فاروق ستار

Now Reading:

جیکب آباد ، لاڑکانہ کا ڈومیسائل رکھنے والوں کو کراچی کے کوٹے پر نوکریاں اور داخلے مل رہے ہیں، فاروق ستار
جیکب آباد ، لاڑکانہ کا ڈومیسائل رکھنے والوں کو کراچی کے کوٹے پر نوکریاں اور داخلے مل رہے ہیں، فاروق ستار

جیکب آباد ، لاڑکانہ کا ڈومیسائل رکھنے والوں کو کراچی کے کوٹے پر نوکریاں اور داخلے مل رہے ہیں، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ جیکب آباد ،  لاڑکانہ کا ڈومیسائل رکھنے والوں کو کراچی کے کوٹے پر نوکریاں اور داخلے مل رہے ہیں، تعلیم اور معیشت دونوں کا قتل عام جاری ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ کراچی کے رہائش پذیر بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے واجبات پچیس ارب ہیں، ملازمین طویل عرصہ خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو چکے ہیں، گریجویٹی ہر سرکاری ادارے کے پاس جمع ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2017 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پیسے نہ ملیں تو پھر اس سے بڑا معاشی قتل کیا ہو سکتا ہے، تیس سے چالیس سال دینے والوں کو خدمات کا صلہ ایسے ملتا ہے، کراچی واٹر کارپوریشن ، ٹاؤنز اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بڑے بلدیاتی ادارے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ زیادہ تر بلدیاتی اداروں کا چیئرمین میئر کراچی ہوتا ہے، کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کا چیئرمین بھی وزیر بلدیات ہوتا ہے،  ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھین کر وڈیروں کو دیا گیا، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات 2017 سے ادا نہیں ہوئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ادائیگی کی ذمہ داری سندھ کے وزیر اعلیٰ پر عائد ہوتی ہے، کے ایم سی کے دس ہزار ملازمین ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کمپنی میں پانچ ہزار سے زائد ملازمین ہیں جن کے چھ ارب کے بقایاجات واجب الادا ہیں، چار سے پانچ ارب روپے حیدرآباد کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز میں جو لوگ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں انہیں کے ایم سی اور ٹاؤنز دونوں اون نہیں کر رہے، لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کب تک رکھیں گے، یہ پیسے اگر آپ کھا گئے ہیں تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ کو بھی کٹہرے میں کھڑا ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے نے کہا کہ ریاستی اداروں کے سربراہ وزیر اعظم، آرمی چیف ، چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو جواب طلب کرنا چاہیے 25 ارب روپے کہاں گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر 95 فیصد کما کر دیتا ہے، شہر کراچی کے لوگوں نے کیا قصور کیا ہے، پنڈی کے بھائیوں اور اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو کو بھی نوٹس لینا چاہیے، گریجویٹی کی رقم کیوں ہوتی ہے پلاننگ ہوتی ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہاں خرچ کروں گا۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے یہ بھی کہا کہ کراچی والوں پر نئے ٹیکسز لگائے جا  رہے ہیں، میرے ایم پی اے کے وفد نے مرتضیٰ وہاب سے میٹنگ کی،  انہوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے اور کہا کہ یہ میری ذمہ داری نہیں ہے، جاؤ ان کے وکیل بنو سی ایم ہاؤس میں جا کر بات کرو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر تم صوبائی حکومت کے جرائم میں پارٹنر نہیں ہو تو بات کریں، اللہ کرے اس معاملے پر میری کوئی عدالت سو موٹو نوٹس لے، سپریم کورٹ کے کس جج کو تنخواہ نہیں مل رہی، اگر واجبات نہیں مل رہے تو صرف ریٹائرڈ ملازمین کو نہیں مل رہے۔

Advertisement

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام واجبات ریٹائرڈ ملازمین  کو دیے جائیں، ریٹائرڈ ملازمین تنہا نہیں ہیں ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہے، ایم ڈی کیٹ اور کوٹہ سسٹم سے جن کا تعلیمی اور معاشی قتل ہو رہا ہے وہ تنہا نہیں ہیں، جنہوں نے یہ سوچا ہم تنظیم میں لگے ہوئے ہیں ہم متحرک ہیں، رمضان کے بعد بتائیں گے آٹے اور دال  کا بھاؤ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی بیٹھیں گے، نفرت اور تعصب کی سیاست کر کے پورے طبقے کو دیوار میں گاڑ دیا گیا ہے، سعدیہ سے جو بیٹی ہے میری پریس کانفرنس کا جواب  نہیں دلوانا، مرد کے بچے ہو تو خود جواب دینا پریس کانفرنس کا، وہ بیچاری پھر آئے گی ریکارڈ بیان تھوڑی دیر میں چلے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، رمضانوں میں شہریوں کو ریلیف دلوانے کے لیے آپ کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہم نے کھالیں اور فتنہ زکوٰۃ لینا بند کر دیا تھا، لیکن لوگ تو آئیں گے راشن کے بڑے عطیات میں ہمیں یاد رکھیں تاکہ لوگوں کی مدد کریں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ رمضانوں میں سٹی وارڈنز کو سڑکوں پر کھڑا کریں، تاکہ لوگ خدمات انجام دیں، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق مقدمہ ایم پی اے صوبائی اسمبلی میں لڑ رہے ہیں، گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ رمضانوں میں نہیں ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر