
9 ویں مشق امن 2025، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی بحری مشقوں میں سے ایک تھی، اپنے اختتام کو پہنچی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق میں 60 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں کے ساتھ حصہ لیا، جبکہ ایئرکرافٹ، میرینز، اسپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین بھی شریک ہوئے۔
مشق کا اختتام نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ایک شاندار انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ذریعے ہوا جس میں پاک بحریہ اور غیر ملکی بحری جنگی جہازوں نے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان کی حمایت کو اجاگر کرنے والے اس مشق کا موٹو “امن کے لیے متحد” تھا، جو پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، جبکہ گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور بھی تقریب میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شریک ممالک کے سفیر، ہائی کمشنرز، غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان، سینئر ملٹری آفیسرز، اور دفاعی اور نیول اتاشی بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس مشق میں عملی آپریشنز کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں پاک بحریہ، پاکستان ایئر فورس اور شریک غیر ملکی طیاروں نے فلائی پاسٹ پیش کیا۔
مشق میں حصہ لینے والے بحری جہازوں نے مین اینڈ چیئرشپ کا مظاہرہ کیا، جبکہ اختتام پر روایتی امن فارمیشن کی تشکیل کی گئی، جو بحری تحفظ کے لیے عالمی عزم کی علامت ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امن 2025 کی کامیاب میزبانی پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور پاکستان کے عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل کے مقصد کے تحت اپنے عزم کو برقرار رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News