
امن و امان کی بگڑتی صورتحال، وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ: امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایک روزہ اہم دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیرِاعظم کی کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل, وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی اور وزراء نے استقبال کیا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر سویلین و عسکری حکام شرکت کریں گے، وزیر اعظم کو قلات میں سیکیورٹی فورسز پر حملے سمیت بدامنی کے حالیہ واقعات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان میں قیام امن کے لیے سخت فیصلے کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم گورنر ہاؤس جائیں گے۔
حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں پارلیمنٹیرینز اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News