وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق، سرکاری ملکیتی اداروں نے گزشتہ مالی سال 2023 اور 2024 کے دوران قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سرکاری اداروں نے اس دوران مجموعی طور پر 5,748 ارب روپے کا خسارہ اٹھایا۔
سب سے زیادہ نقصان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کیا، جس کا خسارہ 295 ارب 98 کروڑ روپے رہا۔ اس کے علاوہ، کیسکو نے 120 ارب 45 کروڑ روپے اور پیسکو نے 88 ارب 72 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔
پاکستان کی قومی ایئرلائن، پی آئی اے، بھی 73 ارب 59 کروڑ روپے کے خسارے میں رہی، جبکہ پاکستان ریلویز کا نقصان 51 ارب 37 کروڑ روپے رہا۔
اس کے ساتھ ہی سیپکو کا خسارہ 37 ارب روپے، لیسکو کا 34 ارب 19 کروڑ روپے، اور پاکستان اسٹیل ملز کا 31 ارب 19 کروڑ روپے رہا۔
مزید برآں، حیسکو نے 22 ارب 20 کروڑ روپے، آئیسکو نے 15 ارب 80 کروڑ روپے اور پاکستان پوسٹ آفس نے 13 ارب 43 کروڑ روپے کا نقصان اٹھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
