Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، ٹریفک حادثات پر اعلیٰ سطحی اجلاس، ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ

Now Reading:

کراچی، ٹریفک حادثات پر اعلیٰ سطحی اجلاس، ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءاللہ لنجار نے شہر قائد میں ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ ضروری گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک سڑکوں پر آسکتی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے ساڑھے تین ہزار ہیوی گاڑیوں کو 15 دنوں میں ٹیگنگ یا رجسٹریشن کروانی ہوگی۔ اگر گاڑیوں کی ٹیگنگ یا رجسٹریشن نہ کروائی گئی تو چالان ہوگا۔

ضیاءاللہ لنجار نے کہا کہ بدھ کو آپریشنز اور ٹریفک ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی تاکہ ٹریفک کو بہتر طور پر منظم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنل اور ٹریفک پولیس مشترکہ طور پر ٹریفک مینج کریں گی اور چالان کا اختیار ہیڈ کانسٹیبل تک دے دیا جائے گا۔

Advertisement

وزیر داخلہ سندھ نے کراچی میں روڈ بلاک کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا اور کہا کہ ایسے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی کے اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اور ان فیصلوں پر 144 کا نفاذ ہوگا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کے دوران کہا کہ شہریوں کی جان سب سے اہم ہے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں روزانہ شہری جاں بحق ہو رہے ہیں اور ان حادثات کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر