Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ
رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ ہوا اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 25.2 فیصد کا اضافہ جبکہ برآمدات میں سات ماہ میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے علاوہ درآمدات میں بھی سات ماہ میں 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا، جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہے، اس کے علاوہ ایف بی آر محصولات میں جولائی تا دسمبر 26.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر نان ٹیکس آمدنی میں 82 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ مالی خسارے میں جولائی تا دسمبر 36.1 فیصد کی کمی ہوئی، اس کے علاوہ 7  ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.7 فیصد سے کم ہوکر 6.5 فیصد پر آگئی۔

Advertisement

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں 63 ہزار سے زیادہ پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر