Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے، آرمی چیف

Now Reading:

کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے، آرمی چیف
کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے، آرمی چیف

کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے، آرمی چیف

مظفر آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد، آزاد کشمیر دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر اور پاکستان کا  رشتہ لازم و ملزوم ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔ آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آرہی ہے۔ اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے۔ آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کرسکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے، نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج نے، کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑیں ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

Advertisement

آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے۔

جنرل عاصم منیر کہتے ہیں کہ مسلمان کبھی دشمن کی تعداد یا ہتھیاروں سے معیوب نہیں ہوتا، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیلِ اللّٰہ کی بنیاد پر اللّٰہ کا گروہ ہی ہمیشہ غالب رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے اور آئی ٹی سیکٹر میں یوتھ کے لیے روزگار پیدا کریں گے۔

کشمیری معززین نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال فلسطین سے بھی بدتر ہوتا- پاک فوج اور کشمیری عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے، آپ کے کشمیر آنے سے آر پار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

حاضرین کا کہنا تھا کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جموں و کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ جڑی ہے اور جڑی رہے گی، پاکستان سے بڑھ کر کشمیر کا کوئی ترجمان نہیں ہوسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر