کراچی میں نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تعیناتی
لانس ڈوم کو کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔
لانس ڈوم پاکستان میں ڈائریکٹر تجارت اور مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے لیے ڈپٹی ٹریڈ کمشنر کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے، انہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں خدمات انجام دیں۔
نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کو دو بار برسلز اور برلن میں یو کے کے یورپی یونین کے مشن میں تعینات کیا گیا، برطانیہ میں لانس افغانستان اور پاکستان ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
نئے تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر یورپ کے ڈائریکٹوریٹ میں کئی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ یہ یورپ اور امریکہ کے دو وزراء کے پرائیویٹ سیکرٹری رہے۔
ایف سی ڈی او میں شامل ہونے سے پہلے، لانس ڈوم نے لندن میں ایک سرمایہ کاری بینک اور یورپی مرکزی بینک میں کام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
