
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت؛ ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوان گرفتار
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں پولیس نے ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
کراچی پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں ایک وسیع آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے نوجوانوں سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں اور ان پر منشیات کی فروخت، خریداری اور استعمال کے الزامات عائد ہیں۔
اعلیٰ پولیس حکام نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر اور ارمغان کے قتل کے حوالے سے بھی حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جب کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق فیملی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہر میں منشیات کی تجارت اور استعمال کو روکنا ہے۔ اس آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں یہ پیش رفت ایک اہم موڑ ہے اور امید ہے کہ اس سے مقدمے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News