Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

Now Reading:

صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت
صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جماع مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کردی۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکا ہوا جس کےنتیجے میں جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما مولانا حامد الحق حقانی سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

صدر مملکت کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں خودکش دھماکے اور حملے میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کے مکروہ فعل کی شدید مذمت کردی۔

Advertisement

صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔

صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور صبر جمیل کی دعا دی۔

وزیر اعظم کا مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعا جئ اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر