Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد پولیو مہم سے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کریں گے، وزیراعظم

Now Reading:

انسداد پولیو مہم سے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کریں گے، وزیراعظم
انسداد پولیو مہم سے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کریں گے، وزیراعظم

انسداد پولیو مہم سے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم سے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے جہاں انہوں نے پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے  قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کےلیے سال  کی پہلی مہم شروع کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 5 سال سےکم عمر کروڑوں بچوں  کو انسداد پولیوکے قطرے پلائےجائیں گے، بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلاکر اس مرض سے محفوظ کریں گے۔

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیو ورکرز بچوں  کو قطرے پلاکر قومی ذمےداری ادا کریں گے، رواں سال جنوری میں اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ کاش رواں سال اب تک ایک کیس بھی سامنےنہ آتا، انسداد پولیو مہم سے بچوں کے مستقبل کومحفوظ کریں گے، عالمی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ پولیو کا خاتمہ کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کرپولیو کا خاتمہ کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ افغانستان سے باہمی تعاون سے پولیو کا خاتمہ کریں گے، امید ہے پاکستان  سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر