Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔

وزارت مذہبی امور کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔

اس پالیسی کے تحت مذہبی رواداری کے حوالے سے ڈائیلاگ اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ایکشن پلان بھی شامل ہے۔

 نفرت آمیز مواد اور لٹریچر کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں، مختلف فرقہ وارانہ تنازعات کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

Advertisement

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مل کر عوام کو سستے داموں اشیائے خور و نوش فراہم کریں۔

کابینہ نے ڈاکٹر حسن الامین کو قومی ادارہ برائے مطالعہ پاکستان، قائد اعظم یونیورسٹی کا ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی۔

طاہرہ رضا کو پانچ سال کے لیے اسٹیٹ بینک کے نان ایگزیکٹو ممبر کے طور پر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید برآں لیلیٰ ایلیاس کلپانہ اور محترمہ ستونت کور کی متروکہ وقف املاک بورڈ میں خواتین ممبران کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

پاکستان اور عراق کے درمیان انکم ٹیکس اور کیپیٹل پر ڈبل ٹیکسیشن، ٹیکس چوری اور نادہندگی کے خاتمے کے حوالے سے کنونشن کے ابتدائی ڈرافٹ پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق اور کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، جبکہ کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر