
سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دونگا، کامران ٹیسوری
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا۔
گورنر کامران ٹیسوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کولگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا، ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہیں، ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کوکچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی، جس کمپنی کا ڈمپر حادثہ کا ذمہ دار ہو، اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
گورنر سندھ نے سندھ حکومت سے ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازجنازہ میں شرکت کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News