
سندھ حکومت کے تحت پہلی ڈیزرٹ سفاری ٹرین عمرکوٹ (چھور) پہنچ گئی، جہاں مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی عمرکوٹ، پاک آرمی کے افسران، سیکرٹری ثقافت سندھ، سندھ ٹورزم کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
سفاری ٹرین میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد شریک تھے، جنہیں عمرکوٹ ریلوے اسٹیشن پر مقامی ثقافتی روایات کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ چھور اسٹیشن پہنچنے پر مقامی بچوں نے ثقافتی ملبوسات پہن کر مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔
اس موقع پر سیکرٹری ثقافت سندھ نے کہا کہ یہ سندھ حکومت اور محکمہ ثقافت سندھ کا بڑا اقدام ہے جس کا مقصد دنیا کو صحرا تھر سے روشناس کرانا ہے۔ مسافر تھر کے علاقے پرچی جی ویری ریزورٹ کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ رات گزاریں گے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹورزم کارپوریشن نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ “سندھ حکومت کے ٹوریزم اور ثقافت کے محکموں کی جانب سے اس ٹرین کا آغاز بہت خوش آئند ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔”
ٹی وی اسٹار ایوب کھوسہ نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی، ایسے اقدامات کی مزید ضرورت ہے تاکہ اس خوبصورت علاقے کی ثقافت اور سیاحت کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔”
سندھ حکومت کی اس اقدام سے تھر کے صحرا اور سرحد کے قریب واقع خوبصورت مقامات کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News