
کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور کسی شرانگیزی کا شکار نہ ہوں، ایم کیو ایم
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور کسی شرانگیزی کا شکار نہ ہوں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق دو روز سے میڈیا پر مسلسل ایم کیو ایم سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر چند عناصر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیو ایم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کارکنان کو آپس میں لڑواکر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان ایک جمہوری جماعت ہے جہاں مباحثہ اور مختلف آراء جمہوری روایات کی عکاس ہیں۔
ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت متحد ہے اور تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے، صحافتی اداروں سے درخواست ہے کہ ایم کیو ایم سے متعلق خبروں کو بغیر تصدیق نشر نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News