
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کو ہم نے آگے لے جانا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امپورٹس کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں ہوتے، مگر تھوڑی سی منصوبہ بندی کے ذریعے ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے پاس بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے، اور ان کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کے بغیر ایکسپورٹس کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہوگا، اور اسی لیے ملک میں ڈیجیٹل سہولتوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشی ترقی ممکن ہو۔
مراد علی شاہ نے ملکی ترقی کے لیے ایکسپورٹس کا ہدف حاصل کرنا ضروری قرار دیا اور کہا کہ”حیدرآباد تا سکھر روڈ کو نہ بدلا تو ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جسے حل کرنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلانی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہ بھٹو کے منصوبے کے حوالے سے کہا کہ اس سال کے آخر تک شاہراہ بھٹو مکمل کرلیں گے اور ساتھ ہی کہا کہ شاہراہ بھٹو کو کورنگی سے ایم 9 تک ملایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سندھ کی ترقی میں مزید تیزی لائی جا سکے۔
انہوں نے نوجوانوں کے لیے سہولتوں کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں نوجوانوں کو سہولتیں دینی ہوں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر اپنی حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ سندھ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News