انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گروسی کا یہ دورہ پاکستان اور IAEA کے درمیان دیرینہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
ترجمان کے مطابق، گروسی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان جوہری توانائی اور اس کے پُرامن استعمال کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
ان کا دورہ پاکستان میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار میں شرکت کے علاوہ، چشمہ نیوکلیئر پاور جنریشن کمپلیکس کا بھی دورہ شامل ہے۔
پاکستان اور IAEA کے درمیان تعاون 1957 سے جاری ہے اور پاکستان اس وقت IAEA کے بورڈ آف گورنرز کا فعال رکن ہے۔ گروسی کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پر بات چیت کرنے اور دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
