Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

Now Reading:

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزرا اور سینیئر حکام کے ساتھ کارپوریٹ لیڈر شامل ہیں پاکستان آئے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے،  کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجی کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، اس کے علاوہ ترک صدر کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Advertisement

 ترک صدر پاک ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، پاک ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں دونوں ممالک کے سرمایہ کار کمپنیز اور تاجر شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہائی لیول اسٹریٹیجیک کوآپریشن کونسل پاکستان اور ترکی کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلی ترین فورم ہے، ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل دو طرفہ تعلقات کو تذویراتی سمت عطا کرتی ہے، جس کے تحت دونوں ملکوں نے مختلف جوائنٹ سٹینڈنگ کمیٹیز بھی قائم کی ہیں۔

 پاک ترک مشترکہ قائمہ کمیٹیاں تجارت، سرمایہ کاری،بینکاری، مالیات، ثقافت اور سیاحت کا احاطہ کرتی ہیں، قائمہ کمیٹیز توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل کے اب تک چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، کونسل کا آخری اجلاس فروری 2020 میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

 ترک صدر کا دور پاکستان اور ہائی لیول سٹریٹیجیک کونسل کا ساتواں اجلاس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر