 
                                                      وزیر پیٹرولیم نہیں سمجھتے کہ انڈسٹری کیا ہے، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم نہیں سمجھتے کہ انڈسٹری کیا ہے حکومت کو چاہیے کہ قابل لوگوں کو لائے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ صنعت کیلئے کام کیا ہے، 3 سال سے حکومت کوشش کررہی تھی کہ پیٹرولیم قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے، لیکن ڈیلرز نے ہمیشہ اس حوالے سے مزاحمت کی ہے۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ مجھے دھمکیاں بھی دی گئی لیکن میں ٹس مس نہیں ہوا، ہم اسٹیک ہولڈرز ہیں تاہم ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، کمپنیوں میں اسمگلنگ پروڈکٹ آئے گی اور وہ فروخت ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمگل شدہ پیٹرولیم پروڈکٹس سے گاڑیوں کے انجن خراب ہو جائینگے، یہ حکومت کا فیصلہ ہم سے سرا سر ذیادتی ہے ہم اس کا مقابلہ کرینگے ہم نے وزیر موصوف کو خط لکھا ہے۔
عبدالسمیع خان نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم ڈی ریگولیشن کے خلاف مزاحمت کرینگے، ہم اس سلسلے میں پریس کانفرنسز کرینگے، ڈی ریگولیشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 