Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کریں گے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

کل کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کریں گے، عظمیٰ بخاری
دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا؛ عظمیٰ بخاری

دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا؛ عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کل کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جان کا نذرانہ دینے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، بھارت ہمیشہ پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پاکستان نےہمیشہ کہا ہے کہ ہم اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں، ن لیگ نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا ہے اور ہم عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑتے رہیں گے، عالمی برادری کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ لبرٹی چوک کو کشمیر کے نام سے منسوب کیا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ کشمیر میں آج بھی ظلم ہورہے ہیں جس پر توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک نام نہاد کہتے تھے میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے جارہا ہوں جب کہ کشمیریوں کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب سب کے سامنے رکھیں گی اور کل کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر کےمسئلے پر جس طرح بات ہونی چاہیے ویسے ہوتی نہیں، سیاسی جماعت کے پاس مریم نواز کے کام میں کیڑے نکالنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے جن کو نوازشریف نے بند کردیا تھا، کسی نے آکر دہشت گردی کے جن کو باہر نکالا ہے۔ یہ کبھی پاؤں پکڑنا چاہتے ہیں تو تو کبھی خط لکھتے ہیں جب کہ یہ منت مانگ کر این آر او مانگ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر