Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبات سے امتحانی فیس لے کر فرار ہونے والے شخص کی خودکشی کی کوشش

Now Reading:

طالبات سے امتحانی فیس لے کر فرار ہونے والے شخص کی خودکشی کی کوشش
طالبات سے امتحانی فیس لے کر فرار ہونے والے شخص کی خودکشی کی کوشش

طالبات سے امتحانی فیس لے کر فرار ہونے والے شخص کی خودکشی کی کوشش

کراچی: ناظم آباد میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات سے امتحانی فیس کی رقم لے کر فرار ہونے والے شخص نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات سے امتحانی فیس کی رقم لے کر فرا ر ہونے کے واقعے میں ملوث محکمہ تعلیم کے ملازم نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق کالج سپریٹنڈنٹ محمد نفیس کے خلاف گذشتہ روز خاتون پرنسپل کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس کو تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم محمد نفیس عباسی شہید اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے جب کہ ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے کر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ صحت یاب ہونے پر ملزم سے تفتیش کی جائے گی، ملزم پر 81 طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں لی گئی رقم  9 لاکھ دس ہزار روپے لے کر فرار ہونے کا الزام ہے۔

Advertisement

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبات کی امتحانی فیس خاتون پرنسپل نے ادا کرکے ایڈمٹ کارڈ جاری کروا دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر