
وفاقی وزیرداخلہ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور تعاون بڑھانے کیلئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران حسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے اور کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
محسن نقوی نے مزید یہ بھی کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی روابط کو فروغ دیں گے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
دوسری جانب روس کے سفیر نے ماسکو و سائبریا میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں پاکستانی افسران کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News