Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر؛ گھی اور تیل مہنگا

Now Reading:

مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر؛ گھی اور تیل مہنگا
مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر؛ گھی اور تیل مہنگا

مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر؛ گھی اور تیل مہنگا

گھی مل مالکان نے خوردنی تیل کی کلیئرنس میں تاخیر کے نام پر گھی اور تیل مہنگا کردیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ خوردنی تیل کا کلیئرنس کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے، کسٹم فیس لیس مسائل کے باعث دس دس دن تک خوردی تیل نہیں نکل رہا جس کے باعث امپورٹرز پر لاکھوں ڈالر ڈیمرج لگ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیمرج کی رقم لگنے سے گھی اور تیل مہنگا ہوگیا ہے، رمضان المبارک تک صورت حال نہ بدلی تو گھی اور تیل مہنگا بھی ہوگا اور شارٹیج کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے حل کے لئے اگلے ہفتے وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم سے ملاقات کر رہے ہیں جب کہ کسٹم ایجنٹس کی جانب سے 22 تاریخ سے کام بند کرنے کے اعلان سے بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کہتے ہیں کہ اگر کسٹم ایجنٹس نے کام بند کردیا تو پورٹس پر مال پھنس جائے گا، جتنے کا سامان نہیں ہوگا اس سے زیادہ ڈیمرج لگ جائے گا۔

Advertisement

چئیرمین پی وی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسویسی ایشن جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اگلے لائحمل کا اعلان کریں گے کیونکہ اس وقت امپورٹرز ڈیمرج کی مد میں بھاری نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمرج کی رقم بالآخر عوام کو ہی ادا کرنا پڑے گی جب کہ گھی اور تیل مہنگا ہوجائے گا، وزیر بحری امور سے اس مسئلے کے حل کے لئے دو بار وقت مانگا لیکن اس سے ملاقات نہیں ہو پارہی ہے۔

عمر ریحان شیخ کا کہنا تھا کہ گھی مل مالکان اس حوالے سے آج ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے، ملک بھر کے گھی مالکان اس میں شرکت کرکے ڈیمرج کے مسئلے پر فیصلہ کریں گے۔ ڈیمرج کی وجہ سے اینڈ پروڈکٹ ہر صورت مہنگی ہوگی جب کہ جلد اس حوالے سے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب نائب صدر ایف پی سی آئی آصف سخی نے کہا کہ کسٹم ایجنٹس ایسویسی ایشن نے جنرل باڈی میں 22 تاریخ سے کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے، 22 تاریخ سے کوئی ایکسپورٹ اور امپورٹ کی جی ڈی فائل نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم کے جس اپریزر کی وجہ سے کسٹم ایجنٹس کے لائنسس منسوخ کئے گئے تھے وہ تاحال فرار ہے، 45 کسٹم ایجنٹس نے شوکاز کا جواب دے دیا ہے تاہم کسٹم حکام جلد اس معاملے پر فیصلہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر