
ایرانی گورنر کا لاہور سے مشہد کی فلائٹ دوگنی کرنے کا اعلان
لاہور: ایرانی گورنر غلام حسین نے لاہور سے مشہد کے لیے فلائٹ دوگنی کرنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی شہر مشہد کے گورنر غلام حسین نے لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دل اور ثقافتی مرکز میں آئے ہیں۔
گورنر مشہد کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کے شہر میں آئے ہیں، ایران اور پاکستان تہذیب اور ثقافت کے لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔
انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں لاہور سے مشہد کی فلائٹ دوگنی کی جائے گی جب کہ دیگر فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔
گورنر غلام حسین کہتے ہیں کہ ایران میں سیاحتی مرکز سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں جب کہ ہر سال چھ لاکھ سیاح مشہد میں آتے ہیں۔
گورنر مشہد نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ پاکستانی سیاحوں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں اور امید ہے دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News