Advertisement
Advertisement
Advertisement

احسن اقبال نے عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے

Now Reading:

احسن اقبال نے عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
احسن اقبال نے عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے

احسن اقبال نے عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے

نارووال: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ ایک ایسی شخصیت جو صدر مملکت کے عہدے پر رہی ہے جس نے پاکستان کے مفادات کے تحفظ کا حلف اٹھایا تھا، پی ٹی آئی کے سابق صدر مملکت عارف علوی امریکا میں پاکستان کی ریاست کے خلاف زہر گھول رہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور ان کی بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے بھی یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔

وفاقی وزیر کہتے یہیں کہ یہ سفارتی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں، یہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کس شخص کے لئے شور مچا رہے ہیں، جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا ہے جب کہ عمران خان نے تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف دستاویزی چوری کی ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ عمران خان نے وہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کی بجائے اسی چور کو واپس دے دیا۔ بدترین ڈاکہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کی دولت پر ڈالا ہے، جو شخص 64 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالے کیا وہ سیاسی قیدی ہے یا پھر وہ مجرم اور چور ہے۔

وفاقی وزیر بتاتے ہیں کہ دنیا کی سب بڑی سیاسی کرپشن کا مجرم عمران خان ہے، جو پی ٹی آئی والے عمران خان کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں یہ سب اس کرپشن کے حصہ دار ہیں، پی ٹی آئی کا فرض ہے ایسے چور ڈاکو کی قیادت سے چھٹکارا حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایماندار آدمی کو اپنا چیئرمین بنائیں لیکن اگر پی ٹی آئی عمران کی قیادت میں رہتی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں یہ پورا چوروں کا ٹولہ ہے، پی ٹی آئی ورکرز کو چائیے تھا کہ وہ اپنے لیڈر کا گریبان پکڑتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر