Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں، محمد اورنگزیب

Now Reading:

خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں، محمد اورنگزیب
خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں، محمد اورنگزیب

خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ خیرات سے اسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں۔  

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکرسنگل ڈیجٹ پرآگئی، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کوچھواہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔

 وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پالیسی ریٹ کم ہونے سے کاروباری افراد کوفائندہ ہوا، ہمیشہ یہی بات آتی ہےمعاشی استحکام آگیاہےتو اسے آگےکیسے برقرار رکھا جائے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل، گھی، دالوں کی بین الاقوامی قیمتیں گررہی ہیں ،یہاں بڑھ رہی ہے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملکی ترقی کیلئے کام کررہی ہے، وزیراعظم ایف بی آر اصلاحات کو لیڈ کررہےہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس فارم کو آسان بنانا ہے تاکہ لوگ خود بھر سکیں، فارم بھرنے کیلئےکسی کو وکیل کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement

وفاقی وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے، کسٹم سےکرپشن ختم ہوگئی ہے، مزید بہتری کی گنجائش ہے، ٹیکس کادائرہ کاربڑھانے سے پوری قومی خزانےکا بوجھ کم ہواہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار اور مؤثر پالیسیز سے ہی پاکستان ترقی کرے گا، بیرون ممالک کمپنیوں کاپاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے، چیف جسٹس سے درخواست کی تھی جتنے بھی کیس رکے ہیں انہیں کلیئر کریں، ان کے احسان مندہیں کہ کمیٹی بنائی ہے تیزی سے فیصلے کریں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ٹیکس کیسز جلدی حل ہوجائیں گے، ٹیکس کا پیسہ اداروں کےخسارے میں جاتاہےتو عوام کا نقصان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر