Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو کے ذریعے ملکی ترقی کی راہیں ہموار

Now Reading:

ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو کے ذریعے ملکی ترقی کی راہیں ہموار

ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو کے ذریعے ملکی ترقی کی راہیں ہموار

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو کے ذریعے ملکی ترقی کی راہیں ہموار ہونے لگیں۔

ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کے ذریعے زرعی انقلاب کا آغاز ہوا ہے، اس اہم موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ جی پی آئی کے اقدامات کی بدولت جدید مشینری سے کاشتکاری، روایتی طریقوں کی نسبت 80 فیصد پانی کی بچت ممکن ہے۔

ترجمان فرٹیلائزرز انڈسٹری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت 10 لاکھ ایکڑ زمین آباد، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات کسان تک پہنچانے کا انقلابی منصوبہ ہے۔

کسانوں کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں غیر آباد زمینوں کی ترقی، علاقے میں ترقیاتی کاموں کے باعث عوام کی خوشحالی کا آغاز ہے۔

Advertisement

 کاشتکار لیاقت علی نے کہا کہ جی پی آئی کے تحت 17 ہزار ایکڑ زمین کے قابل کاشت ہونے سے حکومت، عوام اور ملکی معیشت کو بھرپور فائدہ ہوگا۔

فان گرو محمد سرفراز نے کہا کہ چولستان میں جدید زرعی منصوبہ، ڈرون اور مشینری سے بنجر زمینیں آباد ہوئیں، فوڈ سیکیورٹی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

سی ای او ایگری مال علی سفیان ہمایوں کا کہنا تھا کہ گرین ایگری مال سے کسانوں کو کھاد، ادویات، ٹریننگ، مشینری سمیت تمام زرعی ضروریات ایک جگہ دستیاب ہیں، چولستان کی ریتلی زمینیں جدید ٹیکنالوجی سے سرسبز، جی پی آئی کے ذریعے زراعت میں انقلابی تبدیلی کا آغاز ہے۔

ملت ٹریکٹر لمیٹڈ راحیل اصغر نے کہا کہ جی پی آئی سے عوام کی خوشحالی اور معیشت کی ترقی، آرمی چیف اور حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

سیفائر فارم سروسز لمیٹڈ احمد بلال کا کہنا تھا کہ چولستان میں ڈرون سروسز سے کسانوں کو لیبر، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی بچت میں مدد مل رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے زرعی ترقی کا سفر جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر