Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ قاتل ڈمپر نے کورنگی میں تین خاندان اجاڑ دیے

Now Reading:

کراچی؛ قاتل ڈمپر نے کورنگی میں تین خاندان اجاڑ دیے
کراچی؛ قاتل ڈمپر نے کورنگی میں تین خاندان اجاڑ دیے

کراچی؛ قاتل ڈمپر نے کورنگی میں تین خاندان اجاڑ دیے

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں قاتل ڈمپر نے تین افراد کو کچل دیا۔

کراچی میں قاتل ڈمپروں کو روکنے والا کوئی نہیں جب کہ کورنگی کے علاقے میں قاتل ڈمپر نے تین خاندادنوں کو اجاڑ دیا ہے۔

شہر میں قاتل ڈمپروں، ٹرکوں اور بسوں سے حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ شہر میں رواں سال ٹریفک حادثات نے 96 خاندان اجاڑ دیے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے 8 فروری تک 96 افراد جاں بحق اور 1299 افراد زخمی ہوئے، 24 گھنٹوں کے دوران ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

آج صبح سویرے نادرن بائی پاس پر مزدا ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا۔ کورنگی کراسنگ کے قریب رانگ سائڈ سے آنے والے ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین نوجوانوں کو کچل دیا۔

Advertisement

گزشتہ سال 2024 میں 750 سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بنے تھے، شہر میں رواں سال ہونے والے خوفناک حادثات میں 71 مرد، 13 خواتین، 10 بچے اور 3 بچیاں شامل ہیں۔

ٹریفک حادثات میں جاں بحق و زخمی افراد کو عباسی شہید، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ٹریفک حادثات میں جان بحق ہونے والوں کی زیادہ تر تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر