ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے 13 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ16 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیزل فی لیٹر 6.99 روپے مہنگا ہوا، اسی کے علاوہ گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت 2.68روپے بڑھ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ، جبکہ نمک، پیٹرول، سیگریٹ، کپڑا، خشک دودھ اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 7.94 روپے اور آلو کی کلو قیمت 4.39 روپے کم ہوئی، اسی طرح پیاز کی قیمت میں بھی 5.19 روپے فی کلو کمی ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں برائلر مرغی کا گوشت 17.57 روپے فی کلو سستا، جبکہ دال چنا کی قیمت 5.93 روپے اور دال ماش کی قیمت 3.2 روپے کم ہو ئی، اس کے علاوہ چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا بھی سستی ہو نے والی اشیا میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
