 
                                                                              میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی رعایتی پالیسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
یہ رعایتی اسکیم اب 30 اپریل 2025 تک فعال رہے گی۔ اس کا مقصد شہریوں کو پانی کے بلوں کے بقایاجات ادا کرنے کے لیے آسان اقساط پر ادائیگی کا موقع فراہم کرنا ہے۔
میئر کراچی نے اس پالیسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ واٹر کارپوریشن کے بقایاجات بروقت ادا کر سکیں۔ انہوں نے شہریوں کو اپیل کی کہ وہ اس مہم سے فائدہ اٹھائیں اور بقایاجات کو آسان اقساط پر جمع کروائیں۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ اس رعایتی پالیسی سے تمام ریٹیل صارفین مستفید ہوں گے، خاص طور پر وہ جنہوں نے ابھی تک بقایاجات ادا نہیں کیے۔
ترجمان کے مطابق، جو صارفین بقایاجات کو یکمشت ادا کریں گے، انہیں 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اسی طرح، 6 ماہ میں ادائیگی کرنے والے صارفین کو 25 فیصد، 9 ماہ میں ادا کرنے والوں کو 20 فیصد، اور ایک سال میں ادائیگی کرنے والوں کو 15 فیصد رعایت ملے گی۔ 15 ماہ میں بقایاجات ادا کرنے والوں کو 10 فیصد رعایت ملے گی۔
پچھلے 3 ماہ میں اس رعایتی پالیسی سے واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں 20 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، مقررہ تاریخ کے بعد بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف نئے ایکٹ کے سیکشن 40 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
صارفین رعایتی بلز کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 