
مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر اور ایس ایس پی انیل حیدر شامل ہیں۔
ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس ایس پر اظہر جاوید بھی ٹیم میں شامل ہیں، خصوصی ٹیم گرفتار ملزم ارمغان کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔
ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں دوستوں کے حوالے سے بھی چھان بین کی جائے گی، منشیات فروشی میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے لیے خصوصی ٹیم ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تشکیل دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News