Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے، مریم اورنگزیب

فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کا سانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کر دیے گئے۔

اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضائی تحفظ کیلئے 100 اے کیو آئی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کیلئے لاہور میں 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے، اسٹیشنز خودکار نظام کے تحت سیٹلائٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے۔

بڑے شہروں میں فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ایئر کوالٹی اسٹیشنز قائم کیے گئے، ماحولیاتی ڈیٹا اب لائیو دستیابی کے سلسلے میں حکومت کو فضائی آلودگی سے متعلق فوری اور درست معلومات کی فراہمی ممکن بنا دی گئی۔

بہتر فیصلوں سے صحت مند پنجاب کے لیے جدید اسٹیشنز سے حاصل ڈیٹا ماحولیاتی پالیسی سازی میں مددگار ثابت ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کلین اینڈ گرین انیشی ایٹو مزید مستحکم ہوگا۔

Advertisement

صنعتی اور شہری علاقوں پر کڑی نظررکھنے کےلیے فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز سے آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرنا اسان ہوگا، فضائی آلودگی کے خلاف جنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے کاربن مونو آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، اوزون کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ترین ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا، یہ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پنجاب کو صاف اور سرسبز بنائے گا بلکہ ہر شہری کی صحت کا تحفظ بھی یقینی بنائے گا، جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کا سانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر