وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی اماراتی ہم منصب سےملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات یو( اے ای) کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں سےمتعلق تعاون پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے یو اے ای قیادت کو ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کی کامیاب میزبانی پرمبارکباد دی اور یواےای کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت پر تشکر کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے روابط اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان اور یواےای کےدرمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنےکا عزم کیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان اور یواےای کا مشترکہ خوشحالی، استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
