Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، طلال چوہدری

Now Reading:

تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، طلال چوہدری
تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، طلال چوہدری

تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست پاکستان میں کام اور کارکردگی کی ہونی چاہیے، موازنہ، مقابلہ کام اور کارکردگی کاہونا چاہیے، موازنہ گالم گلوچ ،طعنے، احتجاج اور فساد کا نہیں ہوناچاہیے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن پر پھر جھوٹابیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی، پوری دنیا بات کررہی ہےکہ پاکستان ٹیک آف کررہاہے، 8 فروری کے نتائج نےجھوٹے بیانے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، ہم ملک کی تعمیروترقی جاری رکھیں گے، دوسری سائیڈ پر اس احتجاج اور فساد کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مخالفین جھوٹا بیانیہ بنانے میں ماہر ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھا، 9 مئی کا واقعہ کیا، اسلام آباد پر چڑھائی کی، ایک سال میں ہی جھوٹے بیانیے کے پرخچے اڑگئے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات کو جعلی کہناچھوڑ دیاہے، جس اسمبلی کو جعلی کہتے تھے پھر وہاں جاکر بیٹھ گئے، آئے روز احتجاج کے منصوبے بناتے ہیں، دہشتگردی کےخاتمےکے لیےکیوں نہیں بناتے؟

طلال چوہدری نے کہا کہ لوگوں نے احتجاج میں شامل ہوکردیکھ لیاہے، احتجاج سے لوگوں کو روزگار نہیں مل رہاجو باہر نکلیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوگا، تہیہ کیا ہے پاکستان کی تعمیروترقی کوجاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر