Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر، نجی کمپنیوں کا انضمام رکاوٹ بن گیا

Now Reading:

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر، نجی کمپنیوں کا انضمام رکاوٹ بن گیا

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا، جس کی بڑی وجہ دو نجی موبائل کمپنیوں کا مجوزہ مرجر قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس معاملے پر وزارت آئی ٹی کو خط لکھ کر وضاحت طلب کر لی ہے۔

پی ٹی اے کا مؤقف ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ آیا یہ مرجر مکمل ہوگا یا نہیں، کیونکہ اس غیر یقینی صورتحال کے باعث فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیلامی کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم تین کمپنیوں کے لیے پیش کیا جائے گا یا چار کمپنیوں کے لیے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ معاملہ اس وقت کمپٹیشن کمیشن میں زیر التوا ہے، اور فیصلہ آنے تک فائیو جی نیلامی کی حکمت عملی واضح نہیں ہو سکتی۔

Advertisement

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کمپٹیشن کمیشن کو جلد از جلد یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ مرجر کی اجازت دیتا ہے یا اسے مسترد کرتا ہے تاکہ مستقبل کی پالیسیوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے کنسلٹنٹ فائیو جی سپیکٹرم سے متعلق ایک جامع رپورٹ تیار کر رہے ہیں، تاہم مرجر کے حوالے سے حتمی فیصلے کے بغیر اس رپورٹ کو مکمل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

 حکومت اور متعلقہ ادارے نیلامی کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر