اسلام آباد؛ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جلد قطر کا دورہ کرکے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
قطر کے سفیر کی وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جلد قطر کا دورہ کرکے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہو رہی ہے، اس کانفرنس میں قطر کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک کے ساتھ قریبی اشتراک کار چاہتے ہیں۔
قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے، تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
