مٹیاری میں بااثر افراد کا نوجوان پر بے رحمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
مٹیاری: تحصیل سعیدآباد کے علاقے بہڈو پاڙو میں بااثر افراد نے نوجوان پر بے رحمانہ تشدد کیا جس کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مٹیاری کی تحصیل سعیدآباد کے علاقے بہڈو پاڙو سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جس میں با اثر افراد نے نوجوان پر بے رحمانہ تشدد کیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا کر چار دیواری کے اندر 35 سالہ نوجوان بانہو ماچہی (ٻانهو ماڇي) پر لاٹھیوں اور ہنٹروں سے بے رحمانہ تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان رحم کی بھیک مانگتا رہا لیکن ظالموں کو ذرا بھی ترس نہ آیا اور بد ترین تشدد کے بعد نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ با اثر افراد کا کہنا ہے کے نوجوان چوری کے ارادے سے گھر میں داخل ہوا تھا جب کہ نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ نوجوان پر تشدد کرنے والے بااثر افراد کے خلاف ابھی تک قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
