Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم فیصلہ

وفاقی کابینہ نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔

13 رکنی کمیٹی گوادر پورٹ کے آپریشنلائزیشن میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے مسائل کا جائزہ لے گی اور ان کے حل کے لیے قابل عمل اقدامات تجویز کرے گی۔

کمیٹی کا مقصد گوادر پورٹ کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ہے، جس میں اندرون ملک رابطہ کی کمی، ناکافی مالی مراعات اور سیکورٹی کی نازک صورتحال جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔ کمیٹی ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گی تاکہ گوادر پورٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔

کمیٹی کے ممبران میں وزیر دفاع، وزیر بحری امور، وزیر کامرس، وزیر مواصلات، سیکرٹری خارجہ امور، سیکرٹری کامرس، سیکرٹری ریلوے، چیئرمین این ایچ اے اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔

وزارت بحری امور کمیٹی کو سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی اور کمیٹی 30 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔

Advertisement

کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیٹی گوادر پورٹ کے آپریشنلائزیشن منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔

اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت دیگر عالمی اقتصادی شراکت داروں کے مفادات کو گوادر پورٹ سے جوڑنے کے لیے سفارتی رسائی کو تیز کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر