
لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔
اس موقع پر وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ اس افسوسناک موقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں، 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے، ہم نے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔
وزیرہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ باقی جاں بحق افراد کو جلد وطن واپس لائیں گے، لیبیا میں زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، یہ وقت سبق سکھاتا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔
ریاض حسین پیرزادہ نے مزید کہا کہ نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع کے ذریعے ہی بیرون ملک جانے کی کوشش کریں، متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جانے والے کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News