Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، آغا خان کے انتقال پر تعزیت

Now Reading:

صدر مملکت کا لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، آغا خان کے انتقال پر تعزیت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور ان کے والد، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر صدر نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے مرحوم آغا خان کے خاندان سے ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہو گئی ہے، اور ان کا انتقال ہم سب کے لیے گہرا صدمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم آغا خان کا ذاتی تعلق میرے ساتھ تھا اور ان کے انتقال نے مجھے بھی شدید غمگین کیا ہے۔

صدر زرداری نے آغا خان کی پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار کو سراہا اور ان کی دوراندیش قیادت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آغا خان نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا۔

Advertisement

انہوں نے اپنے چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملنے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ میں لزبن آیا ہوں تاکہ مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اور انسانیت کے لیے ان کی زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر سکوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ انسانیت کے لیے آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور میں امید کرتا ہوں کہ پرنس رحیم الحسینی اپنے والد کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

صدر زرداری کا لزبن کا دورہ پاکستان اور آغا خان خاندان کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی کی علامت ہے، اور اس دورے کے ذریعے پرنس کریم آغا خان کی میراث کے دیرپا اثرات کو اجاگر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر