
لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی موجودگی کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم طرابلس سے زاویہ پہنچی، جہاں انہوں نے مقامی حکام سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ کشتی میں 63 پاکستانی شہری سوار تھے۔
ترجمان کے مطابق، لیبیا کے زاویہ اسپتال میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ان کی شہریت کا تعین ان کے پاسپورٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔
حادثے میں مجموعی طور پر 37 افراد کو بچایا گیا ہے، جن میں سے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ باقی بچ جانے والوں میں سے 33 افراد پولیس کسٹڈی میں ہیں، جبکہ 10 پاکستانی شہری ابھی تک لاپتہ ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بچ جانے والے 3 افراد طرابلس میں ہیں، اور پاکستانی سفارتخانہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور بچ جانے والوں کی مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News