
وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائنز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بغیر پولیو ویکسین کے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت نے عمرہ زائرین کو ہدایت دی ہے کہ وہ روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسی نیشن کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں، اور یہ ویکسینیشن 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ ان شرائط پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا کہ اگر کوئی زائرین ان شرائط پر عمل نہیں کرتا تو انہیں آف لوڈ کیا جا سکتا ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو پولیو ویکسی نیشن کی شرط پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ ویکسی نیشن مراکز سے بروقت سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔ شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News