
ہماری ہمیشہ سے مفاہمت کی پالیسی رہی ہے، عرفان صدیقی
اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام خط کو چارج شیٹ قرار دے دیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے نام بانی پی ٹی آئی کا خط ایک چارج شیٹ ہے، بانی نے 2023 میں بھی صدر عارف علوی کے ذریعے ایک خط سید عاصم منیر کو بھجوایا تھا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ اُنہیں اس خط کی رسید ملی نہ جواب، اب بھی کوئی رسید ملے گی نا جواب، یہ نام نہاد خط بانی پی ٹی آئی کی شدید مایوسی اور پریشانی کا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خط فوج کے بارے میں بانی تحریک انصاف کی پرانی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس خط کا بھی کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عین اس وقت جب فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا خون بہا رہی ہے، اس طرح کا خط لکھنا اور یہ کہنا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان کوئی خلیج حائل ہوگئی ہے، انتہائی افسوس ناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News