Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاروق ستار بھائی سے میراکوئی اختلاف نہیں ہے، ہم کام کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

فاروق ستار بھائی سے میراکوئی اختلاف نہیں ہے، ہم کام کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
فاروق ستار بھائی سے میراکوئی اختلاف نہیں ہے، ہم کام کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

فاروق ستار بھائی سے میراکوئی اختلاف نہیں ہے، ہم کام کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فاروق ستار بھائی سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم کام کرنا چاہتے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق بھائی کا ہاتھ تھامتا ہوں، 15 ارب روپے لے آئیں، وفاق سے لائیں یا کہیں سے بھی ہم شفاف طریقے سے پیسوں کااستعمال کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے15ارب روپےلےآئیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، میں سمجھتا ہوں کراچی کاحق 15ارب نہیں کراچی کاحق 1500ارب ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ تنقید کو ایک کان سے سنتے ہیں دوسرے سے نکال دیتے ہیں، سفارش جیسی سوچ کو ختم کریں محنت کریں آگے بڑھیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ لیڈر لیڈ کرےگا اور ڈکٹیٹر ڈکٹیٹ کرے گا، کبھی سوچا کہ کراچی میں پانی کیوں نہیں ہے؟ کراچی کا پانی 125کلومیٹر دور سے آتا ہے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اگر عوام ساتھ ہے تو آپ مسائل کاسامناکرسکتےہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ وہی سیاسی جماعتیں ٹکتی ہیں جوعوام کےحقوق پرسمجھوتہ نہیں کرتیں، نئی سڑکیں بناتے ہوئے ڈرینج کےمسئلےکو دیکھ رہے ہیں۔ انفرا اسٹرکچر کو بدلنےکے لیے پیسوں کی ضرورت ہے لیکن نہیں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی زندگی گلیمر زدہ ہوگئی ہے، میڈیا آنے کے بعد لوگوں میں شعور آیا کہ لیڈر سے سوال کرسکتے ہیں، ہمارے معاشرے میں ناامیدی بڑھ گئی ہے۔

میئرکراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے سارے لوگ ملک چھوڑ کر تو نہیں جاسکتے، ہمیں پانی اور اچھی سڑک ملنی چاہیے جو ہمارا حق ہے، اپنے حق کے ساتھ ہمارےکچھ فرائض بھی ہوتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیڈر شپ اور نوجوان نسل میں تعلق بنانےکی ضرورت ہے، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پینےکاپانی ہے، لاہور میں زیر زمین میٹھا پانی موجودہے، لاہور کی مثال کراچی میں نہیں دے سکتے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ والد کے انتقال کے بعد بہت مایوسی ہو ئی تھی، اپنی پسند کی یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے پر بھی مایوس ہوا تھا، ہمیں اپنے غلطیوں کو چھپانا نہیں چاہیے۔

Advertisement

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید یہ بھی کہا کہ میری پہلی تںخواہ پانچ ہزار روپے تھے، بلاول بھٹو زرداری چاہتے تو وزیر اعظم بن سکتے تھے، بلدیہ عظمی کراچی میں چار ماہ میں ارب روپے جمع ہو سکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر